دوبارہ گنتی میں بھی ہار جانے پر سعد رفیق کا پہلا بیان سامنے آ گیا، عمران خان سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ان کی ہنسی نکل جائے گی

دوبارہ گنتی میں بھی ہار جانے پر سعد رفیق کا پہلا بیان سامنے آ گیا، عمران خان سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ان کی ہنسی نکل جائے گی

لاہور (سچ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے کسی بھی حلقے کو کھولنے پر اعتراض نہ کرنے کا کہا تھا، اب انہیں اس پر عمل بھی کرنا چاہئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 84,313 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے تھے اور خواجہ سعد رفیق 83,633 ووٹ لے کر ہار گئے تھے جس پر انہوں نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے منظور کرنے کے بعد آج دوبارہ گنتی کی گئی۔

نئے نتائج کے مطابق عمران خان اب بھی اس حلقے سے کامیاب ٹھہرے ہیں البتہ ان کی برتری ضرور کم ہوئی ہے جس پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ کوئی حلقہ کھولنا چاہتے ہوں تو ان اعتراض نہیں، عمران خان نے ایک بیان دیا اس پر اب انہیں عمل بھی کرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالت میں حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس پر عمل کیا گیا تو مسترد ووٹوں میں 200 درست قراردئیے گئے ہیں اور ہمارے125ووٹ بڑھ گئے ہیں، آر او صاحب کو ہم نے قانون بھی پڑھ کر سنایا ہے۔

Exit mobile version