ممبئی (سچ نیوز)بالی ووڈ میں آئندہ چند ہفتوں میں دو اہم شادیاں ہونے جا رہی ہیں جہاں بھارتی فلم نگری کی 3 مشہور و معروف شخصیات کے شادیاں ہو نے والی ہیں ، جس کے لیے ان کے چاہنے والے بیحد پر جوش ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پہلے ہی اپنی شادی کی تاریخوں کا اعلان کر چکے ہیں جو 14 اور 15نومبر کو اٹلی میں منعقد ہو گی جبکہ دونوں اداکار اپنی شادی کا ریسیپشن یکم دسمبر کو ممبئی میں دیں گے۔ اس کے علاوہ دپیکا کی رشتے داروں کے لیے بھارتی شہر بنگلور میں بھی ایک ریسیپشن دیا جائے گا۔جس کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ریسیپشن کی تاریخ اور پریانکا چوپرا اور نک جونس کی شادی کی تاریخ ایک ہی دن ہو سکتی ہے۔ جس کے لیے جوڑے نے جودھ پور کے اومید بھون کو منتخب کیا ہے۔ذرائع سے یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور ہدایت کار فرح خان دپیکا پڈوکوں کی شادی میں اداکارہ کی جانب سے شرکت کریں گے۔