ممبئی(سچ نیوز ) دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ نے شادی میں مدعو مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں تحائف دینے کے بجائے چیریٹی میں عطیہ کردیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی میں زیادہ وقت نہیں بچا، دونوں کل 14 نومبر کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گے، تاہم دونوں نے شادی سے قبل مہمانوں سے انوکھی درخواست کرکے سب کے دل جیت لیے۔سوشل میڈیا پر دپیکا رنویر کی شادی کا دعوت نامہ گردش کررہا ہے جس میں دونوں سٹارز کی جانب سے مہمانوں کو مدعو کرنے کے ساتھ شادی میں پیش کیے جانے والے تحائف کے حوالے سے چند ہدایات بھی درج ہیں۔ دپیکا رنویر نے مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان دونوں کو شادی کے تحائف دینے کے بجائے یہ تحفے چیک کی صورت میں دپیکا پڈوکون کی تنظیم دی لیو لو لاف فانڈیشن کو عطیہ کردیں۔واضح رہے کہ دپیکا رنویر اپنے خاندان کے ساتھ 2روز قبل ہی اٹلی روانہ ہوگئے تھے جہاں دونوں ایک روز بعد شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ دونوں کی شادی کے استقبالیے کی 2 تقاریب منعقد ہوں گی، ایک 21 نومبر کو بنگلور میں اور دوسری 28 نومبر کو ممبئی کے گرینڈ ہائت ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔