نئی دہلی (سچ نیوز) دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون نے بھی جلد شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس کیساتھ ہی اپنی دلہن کا نام بھی بتا دیا ہے۔بالی ووڈ کے نامور فلم ساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو ’کافی ود کرن‘ کے نئے سیزن کی چوتھی قسط میں ورون دھون اور کترینہ کیف نے شرکت کی جس میں انہوں نے کئی اہم اور دلچسپ باتیں بیان کیں اور اسی دوران ورون دھون نے اپنی شادی کا اعلان بھی کر دیا۔کرن جوہر کی جانب سے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے ورون دھون نے کہا کہ طویل عرصے سے جاری ملاقات اور تعلق اب حتمی مراحل میں داخل ہورہا ہے اور وہ بہت جلد اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ورون نے کرن جوہر کے شو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اور کترینہ کیف بہت جلد پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے جس کی کہانی رقص و موسیقی پر مبنی ہوگی۔
دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد ورون دھون نے بھی شادی کا اعلان کر دیا، دلہن کون ہے؟ انکشاف نے لڑکیوں کے دل توڑ دئیے
دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد ورون دھون نے بھی شادی کا اعلان کر دیا، دلہن کون ہے؟ انکشاف نے لڑکیوں کے دل توڑ دئیے
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023