نئی دہلی (سچ نیوز)دیوالی کے موقع پر نئی دہلی میں نوجوانوں نے محض تفریح کی غرض سے 18 موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔تفصیلات کے مطابق واقعہ بھارتی دارلحکومت دہلی کے شمالی علاقے میں پیش آیا جہاں کچھ نوجوانوں نے دیوالی کی رات شراب پی کر گلیوں میں ہلڑ بازی کی۔اس دوران انہوں نے محض تفریح کی خاطر موٹر سائیکلوں کو جلانا شروع کیا۔ان کی اس حرکت سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے نوجوانوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کی۔پولیس کے مطابق اس واقعہ میں 18 گاڑیوں کو مکمل طور پر جلا دیا گیا جبکہ ان میں 4 گاڑیاں بھی شامل تھیں۔