نئی دہلی ( سچ نیوز )گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل نے رافیل ڈیل کے حساس خفیہ دستا ویزات کے چوری ہو جانے کا انکشاف کیا تو اس خبر نے پورے بھارت میں تہلکہ مچا دیا ۔36رافیل طیاروں کی خریداری میں کرپشن سے کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے بھارتی سپریم کورٹ کو بتا یا کہ رافیل ڈیل سے متعلق دستا ویزات جمع نہیں کرائے جا سکتے کیونکہ یہ دستا ویزات وزارت دفاع کے پاس سے چوری ہو گئے ہیں ۔اس صورتحال کے بعد پورے بھارت میں تہلکہ مچ گیا اور کانگریس رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی کے خلاف مقدمے کا مطالبہ کیا ۔دوسری جانب مودی سرکار نے بھارتی اخبار ”دی ہندو“کو دھمکی دیتے ہوئے رافیل سے متعلق خبر کا سورس بنانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی صحافی شیکھر گپتا نے کہا کہ ”بھارتی سپریم کورٹ میں مودی سرکارکی جانب سے صحافی این رام اور اخبار ’دی ہندو‘کو رافیل سے متعلق خبر پر سورس نہ بتانے پر دھمکیوں نے حیران کردیا ہے،حکومت کو اس حوالے سے اٹھنے والے سوالات کے جواب دینے چاہئیں اور اس معاملے پر پیغام رساں اور درخواست گزار کو نشانے پر نہیں رکھنا چاہیے ۔“