مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: روزنامہ سچ انٹرنیشنل، مورو سندھ )
عید میلادالنبی ﷺ کی آمد۔ بازاروں میں خریداروں کارش۔
ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی آقا دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کی تیاریوں کے لئے سامان کی خریداری میں تیزی آگئی۔ مورو کے مین روڈ پر قائم دکانوں اور ریڑھوں پر جھنڈے اور بیجز وغیرہ کی خرید و فروخت عروج پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق مورو میں عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مین روڈ پر جھنڈیاں، بیجز، پگڑیاں اور نعلین مبارک کے بیجز کی خرید وفروخت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ شہری عید میلادالنبی ﷺ کے لئے سجاوٹی سامان دھڑا دھڑ خریدنے میں مصروف ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آقا دو جہاں حضرت محمد ﷺ کا میلاد منانے کے لیے بھر پور تیاریاں کر رہے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کے مہینے کے آغاز میں ہی کاروبار میں تیزی آئی ہے۔ عید کی آمد کے سلسلے میں روزگار میں بھی برکت ہوئی ہے۔ اس بابرکت مہینے میں بیچز جھنڈیاں سمیت محافل اور آقا دو جہاں کی شان میں ذکر واذکار سمیت چراغاں کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔
عقیدت مندوں کی جانب آقا دو جہاں ﷺ سے عقیدت میں جھنڈیاں اور بیجز خریدنے اور گھروں کو چراغاں کرنے کا سلسلہ زمانہ قدیم سے جاری ہے۔ اس بار بھی یہ سلسلہ 12 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔