نئی دہلی (سچ نیوز) معروف بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈکون نے اپنی شادی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں کیساتھ شیئر کر دی ہے ، یہ تصویر دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر شیئر کی۔دونوں بدھ کے روز اٹلی کے مشہور مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ شادی کی یہ تقریب اٹلی کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہو کر ڈیڑھ بجے کے قریب ختم ہوئی۔ دپیکا پڈوکون نے سرخ اور سنہرے رنگ کا لہنگا پہنا جبکہ رنویر سنگھ نے سفید رنگ کے کپڑے پہنے۔