ماسکو (سچ نیوز)روس نے بحیرہ اسود کے نزدیک روسی فضائی حدود میں امریکی طیارے کو روکتے ہوئے واپس پیچھے موڑ دیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ اسود میں اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے پر روس کے لڑاکا طیارے ایس یو ۔ 27 نے امریکی بحیرہ کے ای پی تھری ایریز طیارے کو آگے بڑھنے سے روکتے ہوئے اس کا رخ واپس موڑ دیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام کام انتہائی حفاظت اور محفوظ طریقے سے کیا گیا ہے ۔