ماسکو (سچ نیوز)یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے روسی پابندیاں کو باعث اعزاز قرار دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے جرمن چانسلر میرکل سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کے خلاف عائد کردہ روسی پابندیاں دراصل ان کی حکومت کے لیے ایک ایوارڈ ہے۔ پوروشینکو نے مزید کہا کہ یوکرائنی علاقوں میں تعینات روسی فوجیوں کو واپس چلا جانا چاہیے۔ روس نے یوکرائن کی سیاسی ایلیٹ اور تاجروں پر حال ہی میں مالی پابندیاں عائد کی ہیں۔