مدینہ منورہ(سچ نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ حج کی سعادت حاصل کرنےاور طواف کعبہ و مقدس مقامات کی زیارات کے بعد مدینہ منورہ پہنچ گئے،آرمی چیف نے روضہ رسولﷺپرحاضری دی جبکہ ریاض الجنہ کے سامنے کھڑے ہو کر نوافل ادا کئے اور پاکستان کی ترقی وخوش حالی کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کیں۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت کرنے کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺپرحاضری دی ہے، انھوں نے مسجد نبویﷺ میں ریاض الجنہ کے احاطے میں نوافل بھی ادا کئے اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے
دعائیں کیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلےپاک فوج کے سربراہ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کی تھی، اُس موقع پر بھی اُنھوں نے پاکستان،امن واستحکام اورشہدا کے لئے خصوصی دعائیں کیں جبکہ سعودی فرمانروا شاہ سلیمان بن عبد العزیز نے پاکستانی فوج کے سربراہ کے اعزاز میں منیٰ میں عشائیہ بھی دیا تھا۔ اس عشائیہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان اور دنیا بھر سے آئی ہوئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان نے اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔