ریمز (سچ نیوز ) ڈبلز ایونٹ میں مونٹی نیگرو کے نکولا میٹرو اور بوگڈان ماروجوک نے میدان مارلیا۔
جدید طرز کی گیم ٹیک بال کا دوسرا ورلڈکپ رومانیہ کے پلیئر برناسیزیسی نے جیت لیا جبکہ ڈبل ایونٹ میں مونٹی نیگرو کے نکولا میٹرو اور بوگڈان ماروجوک نے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا ٹیک بال ورلڈکپ فرانس کے شہر ریمز میں کھیلا گیا ،یہ دلچسپ کھیل ٹیبل ٹینس کی طرز پر عمودی ترچھی ٹیبل پر کھیلا جاتا ہے، بعض لوگ اسے فٹبال ٹیبل ٹینس کہہ کر بھی پکارتے ہیں۔ اس کھیل میں کھلاڑی سر اور ٹانگوں سے گیند کو ہٹ کرسکتا ہے۔ ٹیک بال کا پہلا ورلڈکپ گزشتہ برس ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں منعقد ہوا تھا۔