لندن (سچ نیوز )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کی پسندیدہ کٹھ پتلی ہیں ،جنہوں نے اقتدار حاصل کرنے کے لیے بہت سمجھوتے کر لیے ہیں ۔سی این این کو انٹر ویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ عمران خان پر آرمی کی کٹھ پتلی کا الزام لگتا ہے کیا یہ الزام درست ہے اس پر جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ عمران خان پسندیدہ کٹھ پتلی ہیں ،انہیں وزارت اعظمی حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ بیتابی ہے اور جب کوئی بیتاب ہوتا ہے تو پھر اسے سمجھوتے بھی کرنے پڑتے ہیں ۔ اینکر پرسن نے پوچھا آپ ان کی سابقہ اہلیہ کے طورپر انہیں جانتی ہونگی کیا وہ عظیم لیڈر بن سکتے ہیں ؟اس پر ریحام خان نے کہا عمران خان ایک بڑے سلیبرٹی تھے اور انہوں نے پاکستان کو پہلا ورلڈ کپ جتوایا تھا ، اس لیے وہ گزشتہ 40سالوں سے ہماری زندگیوں کا حصہ تھے لیکن گزشتہ کچھ سالوں میں عمران خان کے اندر تبدیلی آئی ہے ،ان کے اندر بہت زیادہ جلد بازی ہے اور وہ بہت سے فیصلے سوچے سمجھے بغیر کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جب آپ بیتابی سے کسی چیز کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو پھر آپ کوبہت سے سمجھوتے بھی کرنا پڑتے ہیں اور گزشتہ کچھ مہینوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ عمران خان نے بھی بہت سے سمجھوتے کیے لیکن یہ میرے لیے کوئی نئی بات نہیں تھی کیونکہ میں ان کے گھر میں رہی ہوں ،اس لیے مجھے اندر کی معلومات تھیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے 2013میں عمران خان کو ووٹ دیا تھا لیکن اس کے بعد ہمیں بہت سے موقعوں پر مایوسی ہوئی ،مثال کے طور پر وہ پارٹی میں ایسے رہنماﺅں کے لے آئے جو سٹیٹس کو کا حصہ تھے ۔
آپ کے مطابق انہیں یہ سیڑھی چڑھتے ہوئے کچھ سمجھوتے کرنے پڑے ،کیا آپ کو لگتا ہے کہ جس شخص سے آپ نے شادی کی اس نے اپنی سیاسی دیانت پر سمجھوتہ نہیں کیا ؟اس پر جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ عمران خان بے حد آزاد خیال رہنما ہے اور اگر وہ توہین رسالت یا شدت پسندی کو سیاست کے لیے استعمال ،تحریک انصاف اس کام کے لیے نہیں بنی تھی ۔ریحام خان نے کہا کہ عمران خان نے وکٹری میں بہت اچھی اچھی باتیں کیں،آپ ان باتوں میں کوئی غلطی نہیں نکال سکتے لیکن میں جانتی ہوں ہم نے پہلے بھی بہت بار یہ باتیں سنی ہیں ،عمران خان نے 2013میں کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ ہاوس کو لائیبریری میں تبدیل کردیں گے اور خواتین کے حقو ق کے حوالے سے بہت باتیں کیں لیکن گزشتہ پانچ سالوں میں ہم نے خیبر پختونخواہ میں خواتین تحفظ بل منظور نہیں کیا ۔