ممبئی (سچ نیوز)بالی ووڈسٹار بپاشا باسو نے کم فلمیں کرنے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی کا بھرپور مزہ لینا چاہتی ہیں اس لئے فلمیں کم کرتی ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایکحالیہ انٹرویو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بپاشا نے بتایا کہ وہ سال کے 365دن صرف کام نہیں کر سکتیں ،وہ اپنی زندگی کا بھرپور مزہ لینا چاہتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ سال میں دوسرے اداکاروں کی طرح دھڑادھڑ فلمیں سائن نہیں کرتیں۔انھوں نے بتایا کہ میں اپنی پسند کے مطابق سال میں صرف اتنے ہی پروجیکٹس سائن کرتی ہوں جو میرے آرام اور آزادی کے درمیان حائل نہ ہوں۔