لاہور: (سچ نیوز) پاکستان نے 5 بارحریفوں کو کلین سویپ کیا، افغانستان 3، بھارت نے 2 مرتبہ کارنامہ انجام دیا۔
پاکستان نے یو اے ای میں آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی کلین سویپ کر کے ٹی20 کی تاریخ میں اہم ترین اعزاز اپنے نام کر لیا۔ قومی ٹیم تین میچز کی سیریزمیں 5 کلین سویپ مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی، ویسٹ انڈیز 2 جبکہ سری لنکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ایک ایک بار پاکستان کے ہتھے چڑھے۔
افغانستان نے بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور یواے ای جبکہ بھارت نے آسٹریلیا اور سری لنکا کو اس خفت سے دوچار کیا۔ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، آئر لینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور یو اے ای نے ایک ایک بار مخالف ٹیم کو کلین سویپ کیا۔