لندن ( سچ نیوز) کورونا وائرس کے ستائے دنیا بھر کے انسانوں کیلئے سب سے بڑی خبر آگئی ، 2 کمپنیوں نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کردیا۔
بی بی سی کے مطابق فائزر اور بائیوٹیک نامی کمپنیوں نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ویکسین 90 فیصد تک کارگر ہے۔ یہ نتائج 6 ممالک میں 43 ہزار 500 مریضوں کو ویکسین دینے کے بعد اخذ کیے گئے ہیں۔
ویکسین تیار کرنے والی کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ یہ سائنس اور انسانیت کے لئے ایک عظیم دن ہے، ویکسین ایک ہفتے بعد ہی کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز بنانا شروع کردیتی ہے، 2 بار ویکسین دینے سے کورونا وائرس سے بچاؤ ممکن ہوسکے گا۔کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر تک ویکسین کی 5 کروڑ خوراکیں فراہم کردیں گے۔