احمد پور سیال: (سچ نیوز) مسلم لیگ ن لے سابق رکن قومی اسمبلی نجف عباس خان سیال انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول احمد پور سیال میں ادا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نجف عباس دماغ کی شریان پھٹنے کی وجہ سے ڈیڑھ سال سے علیل تھے،وہ دو مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق نجف عباس سیال سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے ۔ حالیہ الیکشن میں این اے 116 سے ان کے بیٹے امیر عباس سیال نے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیا تھا تاہم وہ کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔
نماز جنازہ میں منسٹر آف کمیونیکشن اینڈ ورکس سردار آصف ،چیئرمین ضلع کونسل بابر خان سیال، وائس چیئرمین ضلع کونسل فیصل اقبال جبوآنہ،
سابق ایم این اے شیخ اکرم، سابق ایم پی اے عون عباس خان سیال،گدی نشین دربار سلطان باہو نجیب سلطان، ایم پی اے رانا شہباز احمد خان، ایم پی اے غضنفر قریشی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے فیصل جبوانہ، فیڈرل سیکرٹری طاہر رضا نقوی، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال چوہدری محمد سرور، سابق تحصیل ناظم طالب رضا خان نے شرکت کی۔