ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین آج اپنی 43 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ اور سا بقہ مس یو نیورس سشمیتاسین19نومبر 1975 کو بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر حیدر آباد میں پیدا ہوئیں۔سشمیتانے1994ءمیں اپنی لازوال مسکراہٹ اور خوبصورتی کی بدولت مقا بلہ حسن جیت کر مس یو نیورس کا ٹائٹل اپنے نا م کیا۔1996 ءمیں فلم ’دستک‘ سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا اور 1999ءمیں فلم ’بیو ی نمبر ون ‘ میں بہترین اداکا ری کے جوہر دکھا کر بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کیا۔اس کے علاوہ سشمیتاسین نے متعدد بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیگر کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کر رکھے ہیں۔میڈیا میں گردش کررہی خبروں کے مطابق سشمیتاسین نے اپنے سےعمر میں 15 برس چھوٹے دوست 27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شاول سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں آئندہ سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔