ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کی سوتیلی بیٹی سارہ علی خان کا فی الحال کسی کے ساتھ افیئر نہیں ہے ، اس وقت وہ اپنے کام پر توجہ دے رہی ہے۔ کارتک آرین کے بارے میں کرینہ نے کہا کہ ان کی سارہ کے ساتھ جوڑی اچھی لگے گی۔کرینہ کپور نے ایک شو کے دوران اپنے بیٹے تیمور، اپنے شوہر کی پہلی بیوی امریتا سنگھ، سوتیلی صاحبزادی سارہ علی خان اور اداکار کارتک آرین کے بارے میں کھل کر بات کی ۔سارہ علی خان کے کارتک آرین کے ساتھ افیئر کی خبروں پر کرینہ نے کہا کہ فی الحال سارہ اپنے کام پر توجہ دے رہی ہے، ’کارتک آرین بہترین انسان ہیں مجھے لگتا ہے کہ دونوں کی جوڑی کافی اچھی لگے گی، سارہ اور کارتک ساتھ کام کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں‘۔کرینہ نے سیف علی خان کی سابق بیوی امریتا سنگھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بہت عزت کرتی ہیں۔ ’ شادی کے بعد ہم دونوں کی ملاقات نہیں ہوئی، کبھی خوشی کبھی غم فلم کی شوٹنگ کے دوران امریتا سنگھ، سارہ کو مجھ سے ملوانے کے لئے لاتی تھیں، دراصل، سارہ میری بڑی فین تھی‘۔