سال 2020 کیلئے معاشیات کا نوبیل انعام دو امریکی ماہرین اقتصادیات پال ملگروم اور رابرٹ ولسن نے حاصل کر لیا
سٹاک ہوم (سچ نیوز)دونوں ماہرین کو نیلامی کے نئے اصول وضع کرنے پرنوبیل انعام کا حق دار قرار دیا گیا ، دونوں کا تعلق کیلیفورنیا کی سٹانفورڈ یونیورسٹی سے ہے ۔ ان کے وضع کردہ اصولوں سے دنیا بھر میں فروخت کنندہ ، خریدار اور ٹیکس دہندگان سبھی مستفید ہوئے ۔ نوبیل کمیٹی کے مطابق دونوں ماہرین کے وضع کردہ اصول ریڈیو فریکوئنسی، فشنگ کوٹے اور ایئر لینڈنگ سلاٹس کی نیلامی کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔