ملتان (سچ نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کے حوالے سے خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جس چیز کی کوئی حقیقت نہیں اس پرجواب دینا مناسب نہیں۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خبر پھیلی جس میں کہاگیا کہ ایک اسرائیلی طیارے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ اس پر آج صبح ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ کوئی اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی ائیرپورٹ پر نہیں آیا، اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد صرف افواہ ہے اور کچھ نہیں۔
سفارتکاروں کو تبدیل کیے جانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواہش ہےکہ تجربہ کارسفارتکار تعینات کیے جائیں، جتنےلوگ تعینات تھےوہ سفیرنہیں، سیاسی طورپرتعینات تھے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ تجربہ کارسفارتکارپاکستان کامضبوط موقف پیش کریں گے۔
سعودی مالی معاونت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سعودی پیکج سےمعیشت میں استحکام آئےگا۔ سعودی عرب نےکوئی شرط عائدنہیں کی۔
مسئلہ کشمیر پر اپنا موقف دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7دہائیوں سے یہ مسئلہ چل رہاہے اور آج ملک بھرمیں کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کیاجارہاہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ کشمیرکےحل کیلئےہرفورم پرآوازاٹھارہےہیں۔