ممبئی (سچ نیوز)بالی و وڈ کی سابق اداکارہ سونالی بیندرے اس وقت کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ گزشتہ کئی عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نیویارک میں منعقد ہونیوالے برائیڈل شاور کی تقریب میں شرکت کی جو رواں ماہ امریکی گلوکار نک جونس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پریانکا کے برائیڈل شاور میں سونالی بیندرے نے طویل عرصے بعد سْرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کیا جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔سونالی بیندرے نے سب سے پہلے پریانکا کی شادی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پھر لکھا،مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میں نے دوبارہ سرخ رنگ پہنا ہے، ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ میں مینشن کیا کہ سرخ رنگ دوبارہ زندہ ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔