فیصل آباد: (سچ نیوز ) سردی کی آمد سے قبل ہی انڈوں کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا، منافع خوروں نے انڈہ غریب کی پہنچ سے دور کر دیا۔
انڈہ ایک مکمل غذا ہے، اس کی افادیت اور اہمیت کا اندازہ اس کے روز مرہ استعمال سے بھی لگایا جا سکتا ہے مگرمنافع خوروں نے سردیوں کی آمد سے قبل ہی فی انڈہ قیمت میں 4 روپے تک اضافہ کر دیا، ایک انڈے کی قیمت 8 روپے سے 12 اور دیسی انڈہ 18 سے 22 روپے تک پہنچ گیا ہے، دکاندار کہتے ہیں انڈے کی قیمت میں اضافے سے سیل میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ڈاکڑز کے مطابق انڈے میں پروٹین، وٹامن، آئرن اور زنک کی وافر مقدار ہوتی ہے، یہ انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔ انڈے کی قیمت بڑھنے پر شہری پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں انڈے کا استعمال زیادہ ہوجاتا ہے لیکن قیمت کنٹرول نہ ہوئی تو دیسی تو دیسی، عام انڈہ بھی پہنچ سے باہر ہوجائے گا۔
شہری اور انڈہ ڈیلرز کہتے ہیں کہ نرخ کنٹرول کرنے کیلئے انڈے کی بیرون ملک اسمگلنگ روکی جائے۔