سردی کی آمد ھے اور کرونا کا خطرہ پھر بڑھ رہا ھے عوام کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کریں، رہنما مسلم لیگ ق ذیشان شاہ مرکزی صدر و چیف آرگنائزر یوتھ ونگ یو اے ای متحدہ عرب امارات نے کہا کہ سردی کی آمد سے کرونا کے خطرات پھر لاحق ھو گئے ھیں اور عوام کو چاہیے کہ ہر صورت میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اپنا اور اپنوں کا خیال رکھیں ملک میں بہت سے کیسز پھر ھوئے ھیں جس سے اسکے پھیلنے کا خطرہ ھے اس لئیے ماسک ، سینیٹائزر ، اور گلوز کے استعمال کو یقینی بنائیں پاکستان مسلم لیگ ق نے جناب چوہدری مونس الٰہی صاحب کی ھدایات پر ایس او پیز پر عمل کروانے کے لیے آگاہی مہم دی ماسک سینیٹائیزر اور گلوز ہر جگہ ہر شہر اور ہر ادارہ میں مفت تقسیم کروائے جو عوام بخوبی جانتے ہیں اور انکے اس جذبے اور عوامی محبت کو سراہتے ہیں جناب چوہدری برادران حقیقی عوامی لیڈران ہیں اور حقیقی ملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں