قاہرہ (سچ نیوز )سعودی بادشاہ محمد بن سلمان عرب لیگ اور یورپی یونین کی پہلی مشترکہ سمٹ میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے ہیں جہاں سمٹ سے قبل سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے اس موقع پر بڑی تعداد میں مصری قیدیوں کو بھی رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ، رہائی پانے والے قیدیوں میں وہ افراد شامل ہوں گے جو کہ رہائشی قوانین کی خلاف ورزیوں میں قید ہیں اور اپنا جرمانہ ادا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان اور مصری صدرکے درمیان ملاقات دونوں ممالک کے درمیا ن قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے گفتگو کی گئی اور باہمی تعاون کو بھی مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔سعودی عرب اور مصر کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں متعدد اہم ترین امور پر زیر بحث آئے ۔سمٹ میں معاشی ترقی ، فلسطین ، لیبیا ، شام اور یمن کی موجودہ صورتحال سے متعلق بھی امور زیر غور آئیں گے ۔