ریاض( سچ نیوز ) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ قریبی ذاتی تعلقات رکھنے والے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بالآخر جو بائیڈن کی فتح کے 24 گھنٹوں بعد انہیں امریکی صدارتی انتخاب جیتنے پر مبارکباد دے دی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق نائب صدر نے اپنی مہم کے دوران سلطنت کے ساتھ تعلقات کا دوبارہ سے جائزہ لینے کا وعدہ کیا تھا اور ریاض سے استنبول قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر مزید احتساب کا مطالبہ اور یمن کی جنگ میں امریکی حمایت کے خاتمے کا کہا تھا۔جہاں دیگر عرب ممالک کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ فاتح کو سراہنے میں جلدی کی گئی وہاں سلطنت کے حقیقی حکمران، ولی عہد محمد بن سلمان نے خاموشی اختیار کی حالانکہ انہوں نے تنزانیہ کے صدر کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر بھی والہانہ مبارکباد کا پیغام بھیجا۔سعودی خبر رساں ادارے ‘ایس پی اے’ کے مطابق سعودی فرماں روا اور ان کے بیٹے ولی عہد محمد بن سلمان نے گرین وچ ٹائم کے مطابق رات 7:32 بجے جوبائیڈن اور امریکی نائب صدر منتخب ہونے والی کمالا ہیرس کو صدارتی انتخابات جیتنے پر مبارک باد دی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ‘سعودی بادشاہ محمد بن سلمان نے معززین کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ قریبی تعلقات کو سراہا۔