بغیر فیس اعتمرنا ایپ سے رجسٹریشن ہوئی،4اکتوبر کو عمرہ کرینگے :حکام 18سے 65سال عمر کے افراد کوہی عمرے کی اجازت دی جائیگی:وزیر حج
مکہ (سچ نیوز) سعودی عرب نے پہلے مرحلے میں 4اکتوبر سے عمرے کیلئے 16ہزار شہریوں اور رہائشیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا،حکام کے مطابق بغیر فیس اعتمرنا ایپ کے ذریعے 16 ہزار افراد کی رجسٹریشن کی گئی۔ حکام کے مطابق ہر روزمسجد الحرام کو دس بار سینی ٹائز کیا جائے گا۔ ہر عمرہ گروپ کی آمد اور واپسی پر سینی ٹائزنگ ہوگی۔ادھرسعودی عرب کے وزیر حج نے کہا کہ 18 سے 65 برس عمر والے افراد کو عمرہ کے جازت نامے جاری ہوں گے ۔سعودی قیادت کی ہدایات کے مطابق ہنگامی حالات میں عمرہ ادا کرنے والوں کو تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔