اسلام آباد (سچ نیوز )حال ہی میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر پاکستان کا دورہ کرکے گئے ہیں تاہم اب مسلم ملک ترکمانستان کے وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ کل اسلام آباد پہنچیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ترکمانستان کے وزیر خارجہ کے ہمراہ وفد میں وزیر خزانہ ، پٹرولیم اور توانائی بھی ہوں گے جو کہ اپنے دو رہ کے دوران دو طرفہ سیاسی مشاورت اور اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔