اسلام آباد (سچ نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا صدر مملکت ممنون حسین سے ٹیلی فونک رابطہ، مستونگ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، شہدا کے لواحقین اورتمام پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار۔ تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا صدر مملکت ممنون حسین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ شہدا کے لواحقین اورتمام پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ سعودی عرب اس مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ سعودی حکومت اورعوام اس مصیبت کی گھڑی میں پاکستان کےساتھ ہیں۔
پاکستان اورپاکستانی عوام کی حفاظت کیلیے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں واقع کلی بمبور میںحلقہ پی بی 35کے امیدواراور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء نوابزدہ سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھما کے میں بی اے پی کے رہنماء نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت129افراد شہید جبکہ163 زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں لیویز کے چار اہلکار بھی شامل ہیں، دوسری جانب نگراں صوبائی وزیرصحت فیض محمد کاکڑ نے مستونگ دھماکے میں 129افراد کے شہید جبکہ 150سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ ، بی ایم سی کوئٹہ ،نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ، ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ اور سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں شناخت کے عمل کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کرنے کا عمل رات گئے تک جاری رہا ۔