ممبئی(سچ نیوز)بالی ووڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے دیوالی کی منعقدہ پارٹی میں کرینہ کپور کو نظر انداز کرکے بے عزت کرڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اورکرینہ کپور کا ایک دیوالی پارٹ میں سامنا ہوا تو بھنسالی کو دیکھ کر کرینہ انہیں دیوالی کی مبارکباد دینے گئیں، بھنسالی کرینہ کونظر انداز کرتے ہوئے دوسرے لوگوں سے بات کرتے رہے، سب کے سامنے نظر انداز کیے جانے اور بے عزتی ہونے پر کرینہ پریشان ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق کرینہ ’رام لیلا‘ کو منع کرنے کے بعد ایک بار پھر بھنسالی کی آنے والی فلم ’رام لیلا‘ میں دپیکا پڈوکون سے پہلے کام کرنے والی تھیں لیکن انہوں نے بھنسالی کی فلم کے بدلے کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ سائن کرلی جس کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کرینہ سے مزید خفا ہوگئے اور یہی غصہ انہوں نے پارٹی میں کرینہ پر نکالا۔