مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: روزنامہ سچ انٹرنیشنل، مورو سندھ )
اسسٹنٹ کمشنر مورو احسان اللہ یوسفزئی پٹھان کا مورو میں سکولز کا دورہ۔
ایس او پیز پر سختی سے عمل۔
سکولوں میں درپیش آنے والے مسائل کے حل کی یقین دھانی۔
اساتذہ، والدین اور بچوں میں خوشی کی لہر۔
کورونا وائرس کے مریضوں میں دن بدن اضافے اور اموات ہونے کی پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر مورو احسان اللہ یوسفزئی پٹھان نے تعلقہ مورو میں تعلیم دینے والے اداروں پرائمری سکولز، مڈل سکولز اور دیگر جگہوں کا اچانک سے دورہ کیا اور ایس او پیز کے تحت چلنے والے سکولز کے اساتذہ اور طلبہ کو شاباش دی۔
اسسٹنٹ کمشنر مورو احسان اللہ یوسفزئی پٹھان نے کہا سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں، جو ہم نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لاک ڈائون پر عمل کیا تھا، اب ہم بے احتیاطی کر کے اس محنت کو ضایع کر رہے ہیں۔
اساتذہ کو چاہئے کہ وہ سکول میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے بچوں اور طلبہ کو ماسک پہننے اور صفائی رکھنے کے عمل کو یقینی بنائیں اور ہر بچوں اور طلبہ کو صابن سے بار بار ہاتھ دھونے کا درس دیں اور سکول میں ایس او پیز کے تحت فاصلہ رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم سے ہی ملک ترقی کرے گا، تعلیم سے ہی انسان میں شعور بیدار ہوگا، تعلیم ہمارے معاشرے کے لئے ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کا مرتبہ بہت بلند ہے اور استاد کا احترام کرنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی سکول میں تعلیم اور سہولیات کے حوالے سے کوئی بھی جائز مسئلہ ہو وہ ڈائریکٹ مجھ سے میری آفیس میں آ کر ملے اس کا مسئلہ جلد ہی حل کر کردیا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر مورو کے ساتھ صحافی سندھی الطاف سومرو، صحافی راٶ تیمور احمد اور دوسرے صحافی بھی ساتھ تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر مورو کے اس عمل سے مورو شہر کی عوام، اساتذہ، طلبہ اور بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔