واشنگٹن ( سچ نیوز ) امریکہ کے سابق نائب جوبائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے۔
سی این این کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ انہیں 20 ووٹوں والی ریاست پنسلوانیا میں کامیابی ملی ہے جس کے بعد صدارت کا تاج ان کے سر سج گیا ہے۔
سی این این جائزوں کے مطابق جوبائیڈن کے پاس پہلے 253 ووٹ تھے لیکن ہفتہ کے روز پنسلوانیا کے نتائج آنے کے بعد ان کے ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی ہے اور وہ عالمی سپر پاور کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ وہ جنوری 2021 میں صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد پہلے 264 تھی ۔ اب پنسلوانیا جیتنے کے بعد ان کے الیکٹورل ووٹ 284 ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکہ میں الیکٹورل ووٹوں کی مجموعی تعداد 538 ہے اور کامیاب امیدوار کیلئے لازم ہے کہ وہ نصف سے زائد ووٹ یعنی کم از کم 270 ووٹ حاصل کرے۔