8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
اتوار, جون 22, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
سودی معیشت کی وجہ سے ہر پاکستانی کے ہاتھوں میں ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں ہیں،بدامنی اور خوف نے پوری قوم کو جکڑ رکھاہے:سینیٹر سراج الحق

سودی معیشت کی وجہ سے ہر پاکستانی کے ہاتھوں میں ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں ہیں،بدامنی اور خوف نے پوری قوم کو جکڑ رکھاہے:سینیٹر سراج الحق

سودی معیشت کی وجہ سے ہر پاکستانی کے ہاتھوں میں ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں ہیں،بدامنی اور خوف نے پوری قوم کو جکڑ رکھاہے:سینیٹر سراج الحق

06/11/2018
0 0
0
شئیرز
30
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(سچ نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اگر نظریہ پاکستان سے بے وفائی نہ کی جاتی تو مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بنتا اور نہ آج دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی نوبت آتی،اسلامی نظام معیشت کی بجائے سودی معیشت اپنانے کی وجہ سے ہر بچہ مقروض اور ہر پاکستانی کے ہاتھوں میں ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں ہیں،بدامنی اور خوف نے پوری قوم کو جکڑ رکھاہے،حکمران بکتر بند گاڑیوں میں سفر کر تے ہیں اور عوام کاکوئی پرسان حال نہیں،غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری نے لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں،ملک و قوم کو درپیش تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کا نفاذ ہے ۔سودی معیشت کی وجہ سے ہر پاکستانی کے ہاتھوں میں ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں ہیں،بدامنی اور خوف نے پوری قوم کو جکڑ رکھاہےتفصیلات کے مطابق  جوہر ٹاؤن لاہو ر میں ملک شاہد اسلم کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سےخطاب کرتے ہوئےسینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل اور جفاکش و محنتی لوگوں سے نوازا ہے،دنیا بھر میں پاکستانی اپنی خدا داد صلاحیتوں کی وجہ سے اپنا ایک مقام و وقار رکھتے ہیں لیکن اللہ کے نظام سے روگردانی کی وجہ سے آج ملک میں بھوک، غربت اور بے روزگاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی زبوں حالی کے ذمہ دار وہ حکمران ہیں جنہوں نے قومی خزانہ بے دردی سے لوٹ کر بیرونی بنکوں میں دولت جمع کی اور دوسرے ملکوں میں اپنے لیے محلات اور جائیدادیں بنائیں۔انہوں نے کہاکہ حکمران کہتے ہیں کہ ہمارے پاس صرف دو ماہ کے اخراجات کے لیے رقم ہے ،خزانہ خالی ہے اگر سعودی عرب نے خیرات اور چین نے امداد نہ دی تو حکومت کیسے چلے گی؟ قوم حیران ہے کہ کیا نظام اس طرح چلتے ہیں اور دنیا کے باقی ممالک بھی اسی طرح پریشان ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہی کیوں بار بار معاشی بحرانوں اور تنگ دستی کا شکار ہوتاہے؟اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ حکمران عوام سے ووٹ تو لیتے ہیں مگر اقتدار ملنے کے بعد ان کی خبر نہیں لیتے اور جس عظیم مقصد کے لیے پاکستان حاصل کیا گیا تھا ، اسے فراموش کر بیٹھے ہیں،اگر حکمران آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی بجائے توبہ و استغفار کا راستہ اپناتے اور عاجزی کے ساتھ اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہو جاتے تو شرمندگی سے بچ سکتے تھے اور رزق کی بارش ہوتی ، عوام خوشحال ہوتے ۔ انہوں نے کہاکہ اب بھی وقت ہے کہ حکومت سودی نظام معیشت کی بجائے عشر و زکوۃ کا پاکیزہ نظام اور اسلامی معیشت رائج کرد ے کروڑوں لوگ حکومت کو زکوۃ دینے کے لیے تیار ہو جائیں گے،عوام ٹیکس اس لیے نہیں دیتے کہ انہیں حکمرانوں پر اعتماد نہیں اور حکومتیں عوام کو زندگی کی بنیادی سہولت بھی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں،اگر حکومتیں عوام سے اکٹھا کیا گیا پیسہ ملک و قوم پر خرچ اور دیانتداری سے قوم کی خدمت کرتیں تو عوام بھی آج اپنا سب کچھ حکمرانوں کے قدموں میں ڈھیر کردیتے ۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In