ممبئی (سچ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال وقت کا ضیاع ہے۔اس لئے وہ اسے استعمال نہیں کرتیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے کہا یوں تو میرے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی بہت سی وجوہات ہیں مگر سب سے اہم وجہ یہی ہے کہ اس کے لئے بہت زیادہ وقت درکار ہوتا ہے اور یہ وقت کا ضیاع ہے۔ انہوں نے کہا انہیں سوشل میڈیا پر ہر وقت رہنا اور اسے وقت دیناپسند نہیں اور نہ ہی اپنی مصروفیات کو سب سے شیئر کرنا پسند ہے۔