کراچی: (سچ نیوز ) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں3 ڈالر کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1223 ڈالر کی سطح پر رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت 61500، دس گرام سونے کی قیمت 52726روپے ، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 820 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔