کراچی: (سچ نیوز ) گزشتہ روز سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے جبکہ آج 450 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
گولڈ ڈیلرز کے مطابق 10 گرام سونا 385 روپے کمی سے 51 ہزار 655 روپے جبکہ ایک تولہ سونے کی قیمت 450 روپے سستی ہو کر 60 ہزار 250 روپے ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ ایک ہزار روپے کمی دیکھی گئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوا تو مقامی مارکیٹ میں بھی 1000 روپے سستا ہو کر 60 ہزار 700 روپے فی تولہ کی سطح پر آ گیا۔
گزشتہ روز صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا چار ڈالر کمی سے 1230 ڈالر فی اونس کی سطح پر آیا تھا جبکہ مقامی سطح پر ڈالر کی قدر کم ہونے سے ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 1000 روپے کمی سے 60 ہزار 700 روپے فی تولہ کی سطح پر آ گیا جبکہ 10 گرام سونا 52 ہزار 40 روپے کا ہوا۔