سپین میں ایک کرایہ دار کو مالک مکان نے گھر سے نکال دیا جس کے بعد اس کی 110 بلیاں بھی بے گھر ہو گئی ہیں اور جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیمیں انہیں پناہ دینے کی کوشش میں ہیں
میڈرڈ(سچ نیوز)عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپین میں ویلنشیا ریجن میں یہ بلیاں اس وقت بے گھر ہوئیں جب مالک مکان نے کرایہ دار سے مکان خالی کروا لیا ۔جانوروں کے حقوق کی ایک تنظیم نے 48بلیوں کو پناہ دے دی ہے اور ترجمان کاکہناہے کہ تمام بلیوں کو پناہ نہیں دے سکتے کیونکہ ہمارے پاس پہلے ہی 200 بلیاں موجودہیں تاہم باقی بلیوں کی رہائش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔