پیراگلائیڈنگ کا شوق رکھنے والے اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اگر کوئی زمین سے ہزاروں فٹ کی بلندی پر بے شک پیرا شوٹ میں ہی ہو اور اس دوران کوئی پرندہ آجائے تو کیا حالت ہوتی ہے
بارسلونا(سچ نیوز)سپین کے جنوبی علاقے میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پیراشوٹ کی مدد سے دو پیرا گلائیڈر زمین کی طرف آنے کا سفر طے کررہے تھے کہ اسی دوران اُن کے پاس گدھ آگیا۔دونوں پیرا گلائیڈر سفر کو یادگار بنانے کیلئے موبائل کو سیلفی سٹک میں لگا کر ویڈیو بنارہے تھے کہ اسی دوران گدھ سیلفی سٹک پر آکر بیٹھ گیا۔ان پیرا گلائیڈرز میں سے انسٹریکٹر جس کا نام سکاٹ ماسون بتایا گیا ہے نے گدھ کے آنے کے بعد دوسرے پیراگلائیڈر کا حوصلہ بڑھایا اور بتایا کہ یہ جنگلی نہیں بلکہ پالتو اور تربیت یافتہ ہے ، بے فکر رہو یہ کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا