میڈرڈ(سچ نیوز )سپین کے شہر ویگو میں ایک کانسرٹ کے دوران سٹیج گرنے کا خوفناک واقعہ پیش آیا جس میں 300سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فیسٹیول کے دوسرے روز منعقد ہونے والے کانسرٹ کے دوران فنکاروں کی پرفارمنس جاری تھی کہ لکڑی سے بنا سٹیج اچانک گرگیا۔واقعے کے نتیجے میں کئی افراد سمندر میں بھی جاگرے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب شہر کے میئر نے بتایاکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔