فلوریڈا(سچ نیوز) امریکی اسکول میں حملہ آور شخص سے اوجھل ہوکر اپنی جان بچانے اور ساتھیوں کو مرتے ہوئے چھوڑ جانے پر خود کو مجرم سمجھنے والی19سالہ طالبہ نے خود کشی کرلی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 19 سالہ سڈنی ایئلو نے احساس جرم سے مغلوب ہوکر خود کشی کرلی، وہ پارک لینڈ سکول پر فائرنگ میں بچ جانے والی طالبات میں شامل تھیں اور مدد نہ کرپانے پر خود کو ہم جماعتوں کی موت کا قصور وار سمجھ رہی تھیں اور اسی احساس جرم میں خودکشی کرلی۔والدین کا کہنا ہے کہ سڈنی ایئلو فائرنگ کے واقعے کے بعد سے گم سم رہتی تھی اور ایک ماہر نفسیات سے علاج جاری تھا، وہ گولیوں کا شکار بن جانے والے اپنے ہم جماعتوں کو بچا نہ پانے کے غم میں ہلکان ہوئی جارہی تھی جس نے اس کے سوچنے کے انداز کو تبدیل کر کے رکھ دیا تھا۔واضح رہے کہ فلوریڈا کے سکول میں گزشتہ برس 14فروری کو سابق طالب علم نے نیم خود کار اسلحے سے فائرنگ کر کے 14طلبا اور 3سٹاف ممبرز کو ہلاک کردیا تھا۔