نئی دلی (سچ نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے سورماﺅں کی درگت کا ملبہ رافیل طیارے نہ ہونے پر ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج رافیل طیاروں کی کمی بھارت نے محسوس کی، اگر ہمارے پاس رافیل طیارے ہوتے تو آج نتیجہ مختلف ہوتا۔نریندر مودی نے یہ بھی اعتراف کیا کہ سیاست کی وجہ سے بھارت کا بہت نقصان ہوا۔ سیاسی ماخالفین بھارت کو کمزور کرنا بند کر دیں،جب ہماری فوج کا مذاق اڑتاہے تو مجھے دکھ ہوتاہے۔انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج بھارت کے سامنے ایک چیلنج اور کھڑا ہوا ہے کیونکہ اپنے ہی لوگ ملک کا مذاق اڑا کر خود کی تشفی کرتے ہیں، آج پورا ملک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے لیکن کچھ لوگ فوج پر ہی سوال اٹھارہے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جن کے بیانات اور آرٹیکلز کو پاکستانی میڈیا میں بھارت کے خلاف ایک ثبوت کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔یہ لوگ مودی دشمنی میں بھارت دشمنی پر اتر آئے ہیں اور اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں، ایسے لوگوں سے سوال پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو ہماری فورج پر بھروسہ ہے بھی یا نہیں؟۔
بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ ملک نے آج رافیل کی کمی کو محسوس کیا ہے آج سارا ہندوستان ایک سُر میں کہہ رہا ہے کہ اگر ہمارے پاس رافیل ہوتا تو کیا ہوتا؟رافیل پر پہلے دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے اور اب سیاست نے ملک کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔خیال رہے کہ بھارت نے فرانس سے 35 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا ، بھارت اور فرانس میں یہ معاہدہ 7 اعشاریہ 8 ارب یورو میں طے پایا تھا ۔ کانگریس نے رافیل ڈیل میں مودی پرکمیشن کھانے کا الزام عائد کیا تھا۔
The country today has felt the need of Rafale: @narendramodi #LetsConclave19 #ModiAtConclave19
Watch LIVE: https://t.co/d03xPxVC10 pic.twitter.com/W53sajSEAM— India Today (@IndiaToday) March 2, 2019