سیالکوٹ” سمبڑیال شوہر سے دلبرداشتہ ہو کر بیوی کی نہر میں چھلانگ لگا کرخودکشی کی کوشش۔
تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کےموضع نواں پنڈ کے رہائشی تنویر کی بیوی صغری کی نومولود بچے کے ساتھ نہر اپر چناب میں چھلانگ کر خودکشی کی کوشش
جو وہاں موجود شھریوں نے ناکام بنا دی ۔۔خود کشی کی وجہ پوچھنے پر صغری بی بی کا کہنا تھا کہ اسکے شوہر نے پہلے بھی دو شادیاں کر رکھی ہیں اور مجھے دھوکے میں رکھ کر تیسری شادی کی ہے اورمجھ سے برتاؤ بھی اچھا نہیں کرتا جس کی بنا پہ یہ نوبت آئی ہے۔۔۔تھانہ
سمبڑیال پولیس نےموقع پہ پہنچ کر دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح صفائی کروا دی اور بیوی اور نومولود بچے کو اس کے شوہر تنویر کے حوالہ کر دیا ۔۔۔رپورٹ سید وحید حسین سچ نیوز سیالکوٹ