نئی دہلی ( سچ نیوز)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے بڑھتے ہوئے پاپرازی ٹرینڈ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ کیسے ان کے2 سالہ بیٹے تیمور علی خان کی زندگی میں دلچسپی رکھ سکتے ہیں۔بھارتی نیوز سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق سیف علی خان نے کہا کہ مجھے میڈیا کی مسلسل توجہ پریشان نہیں کرتی، اچھا ہوگا کہ وہ دور رہیں، اگر لوگ تیمور کو پسند کرتے ہیں، میڈیا پسند کرتا ہے تو کوئی بات نہیں لیکن میں کبھی کسی اور کے بچے میں دلچسپی نہیں لیتا۔انہوں نے کہا کہ اس لحاظ سے بہتر ہے کہ تیمور کی تصاویر سے لوگ خوش ہوتے ہیں، مسکراتے ہیں لیکن دوسرے نظریئے سے سوچا جائے تو کیوں 2 سالہ بچے کو اتنی توجہ دی جارہی ہے؟ کیوں اس میں ہم اتنی دلچسپی رکھتے ہیں؟یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔