ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے بیٹے تیمور علی کو ماڈلنگ کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے بیٹے تیمور علی خان سے متعلق بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تیمور اب اس عمر میں داخل ہوگیا ہے کہ وہ باآسانی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ سکتا ہے اگر بچوں کے پیمپر سمیت دیگر مصنوعات کا مہنگا ٹی وی کمرشل ملا تو وہ ضرور تیمور سے ماڈلنگ کرانا پسند کریں گے۔سیف علی خان نے بتایا کہ وہ تیمور کے اشتہار سے حاصل ہونے والی رقم تیمور کی تعلیم پر خرچ کریں گے۔ سیف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں پہلے ہی اس پر بہت رقم خرچ کر چکا ہوں اور بقیہ رقم بھی اس کی تعلیم پرخرچ کروں۔سیف نے بتایا کہ میری اہلیہ کرینہ کپور تیمور سے ماڈلنگ کرانے کو بْرا سمجھتی ہیں وہ کہتی ہیں کہ میں تیمور کو فروخت نہیں کرسکتی کیوں کہ ماڈلنگ کے لیے وہ خود کافی ہیں۔