لاہور: (سچ نیوز) سینیٹ کی 2 نشستوں کے انتخاب کے لئے پنجاب حکومت کے وزرا اور ارکان اسمبلی کو کامیابی کے لئے ٹاسک دے دیا گیا۔
سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی خالی نشستوں پر 15 نومبر کو سینٹ انتخاب ہونا ہے، پنجاب میں سینٹ کی ان 2 نشستوں پر انتخاب میں کامیابی کے لئے پنجاب حکومت متحرک ہو چکی ہے۔ سب سے اہم بات ن لیگ ارکان سے رابطوں کا انکشاف ہے۔ اس کے لیئے وزرا اورپارٹی کے سینئررہنماوں کو ارکان اسمبلی سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
ذرائع کا دعوی ہے کہ حکومتی وزرا مسلم لیگ ن کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔ تحریک انصاف ولید اقبال اور سیمی ایزدی کوٹکٹ جاری کر چکی ہے، جب کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے سعود مجید اور سائرہ افضل تارڈ انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔