لاہور (سچ نیوز)سی ٹی ڈی کی بھکر میں کارروائی ، دو ہشتگردوں کوبارودی مواد اور ہینڈ گرنیڈز سمیت گرفتار کرلیا ، ملزم مقامی چیک پوسٹ پر حملہ کرنیوالے تھے ۔
دنیا نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے دو دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا ہے ، دہشتگردوں کو بھکر کے علاقہ بہل سے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بارودی مواد اور دو ہینڈ گرنیڈ بر آمد کرلئے۔ دہشتگر د مقامی پولیس پوسٹ پر حملہ کرنے والے تھے ۔گرفتار دہشتگردوں کی شناخت محمد شہزاد اور انس بن ملک کے نام سے ہوئی ہے ۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتاہے ۔ دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔