گوجرانوالہ (سچ نیوز)سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ سے دہشت گرد کو بار ودی مواد سمیت گرفتار کرلیا ، حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا ۔
دنیانیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے گوجرانوالہ کھیالی بائی پاس سے دہشت گرد باروودی موادسمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گرد گوجرانوالہ میں حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتاتھا ۔سی ٹی ڈی حکام کی بروقت کارروائی نے کسی حسا س مقام کونشانہ بننے سے بچا لیا ۔