اوٹاوا(سچ نیوز) معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے شادی کی تصدیق کردی ہے۔جسٹن بیبر نے اپنی پہلی گرل فرینڈ سلینا گومز سے علیحدگی کے بعد چند ماہ قبل امریکی ماڈل بالڈوین سے منگنی کی تھی جس کے بعد افواہیں گرد دش کر رہی تھیں کہ دونوں نے خفیہ طورپر شادی کرلی ہے۔افواہیں اُس وقت سچ ثابت ہونے لگیں جب گلوکار کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ وہ اب شادی کے لئے مزید انتظار نہیں کرسکتے تاہم اب خود جسٹن بیبر نے تمام تر افواہوں کی تصدیق کردی ہے۔جسٹن بیبر نے شادی کی تصدیق اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی جس میں انہیں ماڈل کا ہاتھ تھامیں چہرے پر مسکراہٹ سجائے راہ چلتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ میری اہلیہ بہت ہی اچھی ہے۔