ممبئی (سچ نیوز) کینسر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے اپنی شادی کی 16 ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر گولڈی بہل کے لیے جذباتی پیغام جاری کردیا۔اداکارہ سونالی بیندرے اور فلم ساز گولڈی بہل کی شادی کوآج 16 سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پراپنے شوہر کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ سونالی بیندرے، گولڈی بہل اور بیٹے کے ہمراہ آج کل امریکا میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔بھارتی اخبار این ڈی ٹی وی کے مطابق اداکارہ سونالی بیندرے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے جیون ساتھی گولڈی بہل کے لیے شادی کی 16 ویں سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ’جیسے ہی میں نے لکھنا شروع کیا، میں نے فوری طور پر جان لیا کہ میں اپنے جذبات اور خیالات کو اس طرح الفاظ میں نہیں ڈھال سکتی جیسے میرے دماغ میں چل رہا ہے۔‘انسٹاگرام پر سونالی بیندرے نے گولڈی بہل کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ایک ان کی شادی کی تصویر بھی شامل ہے اور ساتھ ہی مزید لکھا کہ شادی میاں بیوی دونوں سے چلتی ہے پھر چاہے جیسے بھی حالات ہوںاور خدا جانتا ہےکیسے ہم نے یہ پورا سال گزرا ہے۔ لوگوں کواس بات کا بھی بخوبی اندازہ ہوگا کہ کینسر جیسی بیماری سے اکیلے نہیں لڑا جاسکتا، یہ وہ بیماری ہے جس میں ایک خاندان کا مجموعی طورپر ہونالازمی ہے۔سونالی بیندرے کے اس پوسٹ پر اداکارہ پریانکا چوپڑا، شیوتا بچن، ایشمان کھرانہ، نیہا دھوپیا اور سوزین خان نے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔واضح رہے اداکارہ سونالی بیندرے نے گزشتہ ہفتے دیوالی کا تہوار گولڈی بہل اوراپنے بیٹے رنویر کے ساتھ نیویارک میں منایا تھا جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔سونالی بیندر ے نے رواں سال جولائی میں سوشل میڈیا پر پیغام کے ذریعے بتایا تھا کہ انہیں ’ہائی گریڈکینسر ‘ کی تشخیص ہو ئی ہے جو کہ جسم کے دیگر حصوں میںبھی پھیل چکا ہے۔ انہوں نے معمولی درد کے باعث کچھ ٹیسٹ کروائے تھے جس کے بعد یہ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آیاتھا۔
As soon I began to write this… I knew instantly that I wouldn’t be able to put down in words all the emotions and thoughts that were running through my head.
Husband. Companion. Best friend. My rock. For me, that’s @goldiebehl….https://t.co/RM65TSGRBZ pic.twitter.com/8KAvLtBSBU
— Sonali Bendre Behl (@iamsonalibendre) November 12, 2018