شارجہ (سچ نیوز)متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں 38 سالہ خاتون نے ہائی وے پل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، عجمان میں عرب خاتون کی خودکشی کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنادیا۔عرب میڈیا کے مطابق 38 سالہ خاتون نے شارجہ کے ہائی وے پل سے چھلانگ لگادی، پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں خاتون کے اقدام کو خودکشی قرار دے دیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے پل سے چھلانگ لگائی تو وہاں سے گزرتی ہوئی تیز رفتار گاڑیوں نے انہیں کچل دیا جبکہ ابتدائی تحقیقات میں قتل کا عنصر موجود نہیں لگتا یہی ہے کہ خاتون نے خودکشی کی ہے۔ریسکیو ٹیموں نے خاتون کو ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔رپورٹ کے مطابق شارجہ پولیس کی جانب سے خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، تاہم اتنا بتایا گیا ہے کہ خودکشی کرنے والی خاتون ایشیائی ہیں۔